ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ابا جی کا حکم ،افریقی شہری کی 16 بیویاں ؛ بچوں کی سینچری اور درجنوں پوتے پوتیاں

 ابا جی کا حکم ،افریقی شہری کی 16 بیویاں ؛ بچوں کی سینچری اور درجنوں پوتے پوتیاں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک براعظم  افریقہ  کےملک تنزانیہ سے تعلق رکھنے والا ایک شخص سوشل میڈیا پر 16 بیویاں اور  100 سے زیادہ بچے رکھنے کی وجہ سے لوگوں کی توجہ حاصل کر چکا ہے۔ یہ شخص اپنے والد کی خواہش پر زیادہ بیویاں رکھنے اور زیادہ بچے پیدا کرنے پر راضی ہوا۔

 تنزانیہ کے ایک چھوٹے سے گاؤں سے تعلق رکھنے والا شہری جس کا نام مزی ارنسٹو (Mzee Ernesto) ہے، نے 16 خواتین سے شادی کی ہے اور اس سے ان کے 100 سے زیادہ بچے اور 144 پوتے بھی ہیں۔رمزی ارنسٹو نے اپنی زندگی اپنے خاندان کو زیادہ سے زیادہ بڑھانے کے لیے وقف کر دی۔ان کا گھر ایک چھوٹے سے گاؤں کی طرح لگتا ہے، جس میں ان کی ہر بیوی کے لیے ایک الگ گھر ہے اور وہاں موجود لوگ جگہ کام کاج کرتے ہیں اور درجنوں چھوٹے بچوں کی دیکھ بھال کرتے ہیں۔

ایک انٹرویو میں مزی نے کہا کہ انہوں نے اپنے والد کی درخواست پر اپنے خاندان کو بڑھانا شروع کیا۔انہوں نے اپنی پہلی بیوی سے 1961 میں شادی کی اور اس کے ایک سال بعد اس کا پہلا بچہ ہوا، لیکن ان کے والد نے انہیں بتایا کہ ایک بیوی کافی نہیں ہے۔ والد نے شادی کا تمام بوجھ اٹھانے کی پیشکش کی اس شرط پر اگر وہ زیادہ بیویاں رکھنے اور زیادہ بچے پیدا کرنے پر راضی ہو۔ اس کے  بعد مزی باپ کی بات پر راضی ہو گیا اور اس طرح اس نے  16 خواتین سے شادی کر لی ہے ، اب ان کے 100 سے زیادہ بچے اور 144 پوتے بھی ہیں۔