سٹی42: انٹرنیشنل بلین مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت میں آج 47 ڈالر کا اضٓافہ ہونے کے بعد پاکستان کی صرافہ مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں یکدم ہزاروں روپے کا اضافہ ہوگیا۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق آج ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 4 ہزار 800 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔
آج ہونے والے یکمشت اضافے کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت 3 لاکھ 6 ہزار 300 روپے ہ ہو گئی ہے۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کی قیمت 4 ہزار 115 روپے اضافے کے بعد 2 لاکھ 62 ہزار 602 روپے ہے۔
عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت 47 ڈالر اضافے سے 2 ہزار 916 ڈالر فی اونس ہے۔
پاکستان میں رمضان المبارک کا مہینہ صرافہ بازار مین کاروبار بڑھنے کا مہینہ ہوتا ہے۔ عید کے فوراً بعد شادیوں کا سیزن شروع ہوتا ہے۔ عید کے فوراً بعد شادیاں کرنے والے گھرانے رمضان کے دوران زیورات بنواتے ہیں۔ آج سونے کی قیمت میں پانچ ہزار روپے فی تولہ اضافہ سے آنے والے دنوں مین سونا خریدنے والوں پر اضافی بوجھ پڑے گا۔