ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں آج بھی بڑا اضافہ

عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں آج بھی بڑا اضافہ
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں آج بھی بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ 

رپورٹ کے مطابق کے بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 47ڈالر کے اضافے سے 2916ڈالر کی سطح پر آگئی۔ 

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں قیمت مین اضافے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی منگل کو 24قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت 4800 روپے کے اضافے سے 3لاکھ 6ہزار 300روپے کی سطح پر آگئی۔

اس کے علاوہ فی دس گرام سونے کی قیمت 4115روپے کے اضافے سے 2لاکھ 62ہزار 602روپے کی سطح پر پہنچ گئی۔

اسی طرح فی تولہ چاندی کی قیمت 48روپے کے اضافے سے 3315روپے اور فی دس گرام چاندی کی قیمت 39روپے کے اضافے سے 2842روپے کی سطح پر آگئی۔

 
 

Ansa Awais

Content Writer