انٹر بینک کے بعد اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر مہنگا

 انٹر بینک کے بعد اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر مہنگا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

اشرف خان : انٹر بینک کے بعد اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر مہنگا ہوگیا۔ 
اسٹیٹ بینک کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر سات پیسے مہنگا ہو گیا ، انٹر بینک میں ڈالر 279.19 سے بڑھ کر 279 روپے 26 پیسے پر بند ہوا۔ 

دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر2 پیسے بڑھ کر 282.05 روپے کا ہوگیا۔ اوپن مارکیٹ میں یورو 24 پیسے اضافے سے 304.51 روپے، برطانوی پاونڈ  43 پیسے اضافے سے 355.48 روپے،  سعودی ریال 1 پیسے اضافے سے 74.90 روپے کا ہوگیا۔ اوپن مارکیٹ میں امارتی درہم 1 پیسے کم ہوکر 76.69 روپے کا ہوگیا۔