ویمن  بیس بال چیمپئین شپ؛ واپڈا نے آرمی کو ہرا کر ٹرافی جیت لی

Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

وسیم احمد : ویمنز بیس بال چیمپئن شپ واپڈا نے جیت لی۔ واپڈا نے پاکستان آرمی کو فائنل میں تین رنز سے شکست دے دی۔  

 اٹھارہویں ویمنز بیس بال چیمپئن شپ کا ٹائٹل واپڈا نے اپنے نام کرلیا۔فائنل معرکے میں پاکستان آرمی کو تین رنز سے شکست دیدی۔ویمنز بیس بال چیمپئن شپ ایف سی کالج میں کھیلی گئی ۔ملک بھر سے 8 ٹیموں نے حصہ لیا۔

فائنل میں واپڈا نے دفاعی چیمپئن پاکستان آرمی کو دس کے مقابلے میں 13 سکور سے ہرایا۔

ایونٹ میں شریک کھلاڑیوں کا کہنا تھا کہ ہم بہت محنت کرتے ہیں ۔لیکن فنڈز کی کمی کے باعث عالمی سطح کے ایونٹس میں شرکت ممکن نہیں ہوتی۔

ویمنز چیمپئن شپ میں ایچ ای سی مئ تیسری پوزیشن حاصل کی ۔جبکہ واپڈا کی صاعقہ ریاض پلیئر آف دی میچ اور پلیئر آف ٹورنامنٹ قرار پائیں۔