(عرفان ملک)ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر ہونے والے ای چالان نادہندگان کےخلاف گھیرا تنگ کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔
خبرادر، ہوشیار/ اب ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنا ہوگی سوچ سمجھ کر،اب ای چالان جمع نہ کروانے تک پولیس سروسز میسر نہیں ہونگی ۔ای چالان نادہندہ ہونے کی صورت میں لرنر پرمٹ، ڈوپلیکٹ، فریش لائسنس و دیگر سہولت میسر نہ ہوگی،ای چالان نادہندگان کریکٹر سرٹیفکیٹ، پولیس ویری فیکشن سمیت 14 مختلف سہولیات حاصل نہیں کرسکیں گے۔سیف سٹی پنجاب، پولیس خدمت مراکز، ڈرائیونگ لائسنس ایشوینس مینجمنٹ سسٹم کو انٹیگریڈ کردیا گیا۔
اب شہریوں کو ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی سوچ سمجھ کر کرنا ہوگی،ٹریفک سگنل،لین لائن، دھواں چھوڑنے،ون وے ٹریفک سمیت متععد خلاف ورزیوں پر ای چالان کئے جارہے ہیں۔
گاڑیوں کی نمبر پلیٹس سے چھیڑ چھاڑ کرنے والوں کےخلاف کریک ڈاؤن کا حکم دیدیا گیا۔گاڑی کی نمبر پلیٹس پر کالے پیرز اور ہندسے غیر واضح کرنے والوں کےخلاف بھی کارروائی کا حکم عمل میں لائی جائے گی۔
سی ٹی او عمارہ اطہر کے مطابق منظم ٹریفک کےلئے شہریوں کو ٹریفک قوانین کا احترام کرنا ہوگا۔