ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

عثمان بزدار اور شیریں مزاری کی مشکلات میں مزید اضافہ

File photo
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : عثمان بزدار کیخلاف ڈراپ کی گئی انکوائریوں کی فائلیں دوبارہ کھول دی گئیں.
شیریں مزاری کیخلاف اینٹی کرپشن میں درج مقدمہ کی تفتیش کا عمل بھی تیز ہو گیا ، پرویز الہٰی دور میں عثمان بزدار اور اہلخانہ کیخلاف انکوائریاں ڈراپ کی گئیں تھیں۔اینٹی کرپشن نے عثمان بزدار کیخلاف ڈراپ انکوائریوں کی فائلیں دوبارہ کھول لیں۔
پرویز الہٰی دور میں شیریں مزاری کا مقدمہ بھی ڈراپ کرنیکی سفارش کی گئی تھی لیکن عدالت نے اینٹی کرپشن کی تحقیقاتی ٹیم کی سفارش سے اتفاق نہیں کیا تھا۔اینٹی کرپشن نے شیریں مزاری کے خلاف تحقیقات کا عمل بھی تیز کردیا۔
عثمان بزدار کیخلاف ترقیاتی کاموں کے ٹھیکوں میں رشوت کی انکوائریاں شروع ہو گئیں ،عثمان بزدار کیخلاف تقرر و تبادلوں کیلئے رشوت کی انکوائریاں ڈراپ ہوئی تھیں ۔اینٹی کرپشن صرف ڈراپ کی گئی انکوائریوں کی ازسرنو تحقیقات کرے گا۔