(ویب ڈیسک)راولپنڈی ٹیسٹ کے پہلے دن پاکستانی بلے بازوں نے شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کیا ۔ امام الحق نے اپنے ٹیسٹ کیریئر کی پہلی سنچری مکمل کی ۔
تفصیلات کے مطابق راولپنڈی میں پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ جاری ہے ۔ پاکستانی بلے کریز پر ڈٹے ہوئے ہیں ۔پوردن پاکستانی بلے باز آسٹریلوی بولرز کے سامنے پہاڑ بن گئے ا صرف ایک کھلاڑی پویلین لوٹ گئے ۔پاکستان کے واحد آوٹ ہونیوالے بلے باز عبداللہ شفیق تھے جنہوں نے چوالیس رنز کی اننگز کھیلی ۔
امام الحق نے راولپنڈی ٹیسٹ کے پہلے روز شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کیا ۔ انہوں نے اپنے ٹیسٹ کیریئر کی پہلی سنچری داغ دی ۔ امام الحق کی اننگز میں 2 چھکے اور 13 چوکے شامل ہیں جبکہ ان کے ساتھ اظہر علی وکٹ پر موجود ہیں۔امام الحق 122رنز بنا کر کریز موجود ہیں ۔