ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور مسجد میں خود کش دھماکہ، وزیراعظم نے رپورٹ طلب کرلی

پشاور مسجد میں خود کش دھماکہ، وزیراعظم نے رپورٹ طلب کرلی
کیپشن: Imran Khan
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: وزیراعظم عمران خان نے پشاور دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے اس کی رپورٹ طلب کرلی ہے۔

وزیراعظم ن عمران خان نے  پشاور دھماکے کی رپورٹ طلب کر لی ہے جبکہ  زخمیوں کو فوری طبی امداد  فراہم  کرنے کی ہدایت بھی   کی ہے۔

 خیال رہے کچھ دیر قبل پشاور کے علاقہ کچہ رسالدار میں ایک مسجد میں زور دار دھماکہ ہوا ہے جس میں 57 افراد جاں بحق اور 194 سے زائد زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔ 

ریسکیو کے مطابق 50ے زائد زخمی افراد کو لیڈی ریڈنگ ہسپتال میں لایا گیا ہے جن میں تین افراد شدید زخمی ہیں۔ پولیس کے مطابق دھماکہ اس وقت ہوا جب رسالدار کی جامع مسجد میں لوگ نماز جمعہ ادا کر  رہے تھے۔  پولیس کےمطابق بظاہر یہ خودکش حملہ لگتا ہے۔

Abdullah Nadeem

کنٹینٹ رائٹر