اسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ جیل بھرتی ہونے کے خواہشمندوں کے حق میں فیصلہ

faisalabad prison
کیپشن: faisalabad prison
سورس: city42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی فورٹی ٹو : محکمہ جیل میں اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ جیل بھرتی ہونے کے خواہشمند امیدواروں کے لیے بڑی خبر، لاہور ہائیکورٹ نے بھرتی کے موجودہ طریقہ کار پر عملدرآمد روکنے کا حکم دے یا، عدالت نے چھ بائی کی چھ کی نظر کی عینک لگانے والے امیدواروں کو بھرتی کے لئے اہل قرار دے دیا۔

جسٹس علی باقر نجفی نے درخواستگزار دانش حسین شاہ کی درخواست پر حکم جاری کردیا ہے،عدالت نے قرار دیا ہے کہاسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ جیل کے لئے عینک کے ساتھ 6 بائی 6 نظر والے امیدواروں کونظرانداز کرنا خلاف آئین ہے، پولیس اور موٹر وے میں عینک کے ساتھ 6 بائی 6 نظر والے امیدوار بھرتی ہوسکتے ہیں تو جیل میں کیوں نہیں۔عدالت میں محکمہ جیل خانہ جات کی جانب سے اے آئی جی جیل ڈاکٹر قدیرعالم پیش ہوئےتھے۔درخواست میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ محکمہ جیل میں گریڈ سولہ میں اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ جیل کے لئے اپلائی کیا، تحریری امتحان اور انٹرویو میں پاس ہونے کے باوجود نظر کمزور ہونے کو جواز بنا کر بھرتی نہیں کیا جارہا،عدالت محکمہ جیل میں چھ بائی کی چھ کی نظر کی عینک لگانے والے امیدواروں کو بھرتی کے لئے اہل قرار دے۔اے آئی جی جیل کی جانب سے درخواست کی مخالفت کرتے ہوئے موقف اختیار کیا گیا تھا کہ محکمہ جیل ملازمین کی بھرتی کیلئے سپیشل شرائط مقرر کرسکتا ہے،جو خلاف قانون نہیں ہے۔