سانحہ حفیظ سنٹر کا ذمہ دار کون؟ رپورٹ نے واضع کردیا

سانحہ حفیظ سنٹر کا ذمہ دار کون؟ رپورٹ نے واضع کردیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

شہزاد خان ابدالی: سانحہ حفیظ سنٹر، تاجروں کی بنائی گئی کمیٹی کی رپورٹ منظر عام پر آگئی، رپورٹ میں حفیظ سنٹر میں آگ پھیلنے کی ذمہ داری غیر تربیت یافتہ گارڈز اور ریسکیو 1122 کے اہلکاروں پر عائد کی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سانحہ حفیظ سنٹر میں خوفناک آتشزدگی کے ذمہ داران کے تعین کیلئے تاجروں کی فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی نے رپورٹ پیش کردی ہے۔ حفیظ سنٹر ٹریڈرز یونین اور خدمت گروپ کے اشتراک سے بنائی گئی کمیٹی کی سربراہی محمد قذافی اور عقیل شیروانی نے کی۔ کمیٹی میں حفیظ سنٹر ٹریڈرزیونین اور خدمت گروپ کے ممبران شامل تھے۔

تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق آگ لگنے کا واقعہ دوسرے فلورز پر پیش آیا۔ حفیظ سنٹر میں تعینات گارڈز آگ بجھانے کے حوالے سے غیر تربیت یافتہ تھے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ریسکیو حکام نامکمل سامان کے ساتھ 6 بج کر 18 منٹ پر حفیظ سنٹر پہنچے، ریسکیو 1122 نے 6 بج کر اڑتالیس منٹ پر ریسکیو آپریشن شروع کیا۔

امدادی سرگرمیاں تاخیر سے شروع ہونے کے باعث ایک دکان میں لگنے والی آگ نے حفیظ سنٹر کے تین فلورز کو اپنی لپیٹ میں لے لیا، کروڑوں روپے کا سامان جل کر خاکستر ہوگیا۔