عمر اسلم: سابق وزیراعظم میاں نوازشریف کو واپس لانے کے سلسلے میں برطانیہ کو خط لکھنے کی مسلم لیگ ن کے رہنمائوں کی مذمت، لیگی رہنماوں کا کہنا ہے کہ میاں نوازشریف کی طبعیت ناساز ہے اور وہ علاج کے سلسلےمیں برطانیہ گئے ہیں لیکن حکومت کے اس اقدام کی جتنی مذمت کی جائے وہ کم ہے۔
سابق وزیراعظم میاں نوازشریف کو وطن واپس لانے کے سلسلے میں برطانیہ کو خط لکھے جانے کی مذمت کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے رہنما رانا مشہود احمد خان کا کہنا ہے کہ میاں نوازشریف کی طبعیت بدستور ناساز ہے اور سرکاری میڈیکل بورڈ کے ڈاکٹرز کا کہنا تھا کہ ان کاعلاج یہاں ممکن نہیں اوراب حکومت کی جانب سے ان کی واپسی کے لیے برطانیہ کو خط لکھنا سراسرظلم ہے۔
مسلم لیگ ن کی خواتین ارکان صوبائی اسمبلی رابعہ احمد بٹ اور بشریٰ انجم بٹ کا کہنا ہے کہ میاں نوازشریف لندن میں زیرعلاج ہیں اور حکومت کو یاد رکھنا چاہیے کہ وہ تو اپنی بیمار اہلیہ کو چھوڑ کر اپنی بیٹی مریم نواز کے ہمراہ وطن واپس آگئے تھے، اس حالات میں یہ خط لکھنا سیاسی انتقامی کارروائی ہے۔
مسلم لیگ ن کے رہنمائوں کا کہنا ہے کہ وزیر صحت پنجاب اورسرکاری میڈیکل بورڈ کے ڈاکٹرز کے دسخطوں سے تصدیق کی گئی کہ نوازشریف کا بیرون ملک علاج کیا جائے اور اب اس طرح برطانیہ کوخط لکھنا محض انتقام کےعلاوہ کچھ نہیں۔