ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ڈی آئی جی رینک کے افسران کے تبادلوں کا فیصلہ

ڈی آئی جی رینک کے افسران کے تبادلوں کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

قیصر کھوکھر: وفاقی حکومت نے ڈی آئی جی رینک کے دو پولیس افسران کے تبادلے کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق وزارت داخلہ نے وفاقی حکومت سے ڈی آئی جی مظہرالحق کاکا خیل کی خدمات مانگ لی ہیں۔ مظہرالحق کاکا خیل اس وقت کے پی کے میں خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔

 وزارت داخلہ انہیں نیشنل پولیس بیورو میں تعینات کرنے پر غور کررہی ہے، وفاقی حکومت نے پنجاب سے ڈی آئی جی اکبر ناصر خان کی خدمات بھی مانگ لی ہیں۔ اکبر ناصر خان کو وفاقی حکومت پنجاب سے باہر تعینات کرنے کاپروگرام رکھتی ہے۔

اسٹیبشلمنٹ ڈویژن نے دونوں ڈی آئی جیز کی نئی تعیناتی کی تجویز تیار کر لی ہے۔

Shazia Bashir

Content Writer