ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ملتان سلطان کوایک اور پارٹنر مل گیا

ملتان سلطان کوایک اور پارٹنر مل گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(وسیم احمد ) پی ایس ایل فائیو میں دلچسپ مقابلے جاری ہیں، ٹیبل رینکنگ میں ملتان سلطان سرفہرست ہے، ملتان سلطان کو پی ایس ایل فائیو کےلئے ایک اور پارٹنر مل گیا۔

تفصیلات کے مطابق ملتان سلطان کو پی ایس ایل فائیو کا ایک اور پارٹنر مل گیا،پاکستان سپر لیگ کے لئے ملتان سلطان اور فاطمہ فرٹیلائزرز کے مابین معاہدے طے پا گیا، ملتان سلطان کے مالک علی ترین کا کہناتھا کہ آئندہ کئی سالوں تک فاطمہ فرٹیلائزرز کے ساتھ مل کر ساؤتھ پنجاب سے ینگ ٹیلنٹ سامنے لائیں گے۔

علی ترین کا کہناتھا کہ ہماری کوشش تھی ہمارے پارٹنر بھی ساؤتھ پنجاب سے ہوں، فاطمہ فرٹیلائزرز کا بھی مین فوکس ساؤتھ پنجاب ہے، معاہدے پر دستخط ملتان سلطان کے مینیجنگ ڈائریکٹر علی ترین اور فاطمہ فرٹیلائزرز کے ڈائریکٹر مارکیٹنگ خرم جاوید مقبول نے کئے۔

علی ترین کا مزید کہناتھا کہ فاطمہ فرٹیلائزر اور ملتان سلطان پی ایس ایل فائیو کے بعد بھی ساوتھ پنجاب سے ٹیلنٹ تلاش کرنے کےلئے کام کرینگے،  فاطمہ فرٹیلائزرز کے ڈائریکٹر مارکیٹنگ خرم جاوید نے کہا ہم کبڈی ٹیلنٹ بیگنگ سمیت دیگر ٹیموں کو بھی سپوٹ کر رہے ہیں تاکہ زیادہ سے زیادہ کسانوں تک ہمارہ پیغام پہنچے۔
واضح رہے کہ  پی ایس ایل فائیو  میں سنسی خیز جاری ہیں، فہرست میں نمایاں ملتان سلطان ہے، ٹیبل پوائنٹ میں  ملتان سلطان کے 8پواینٹس،ملتان سلطانز 8پواینٹس کے ساتھ  پی ایس ایل فائیو میں سب سے آگے کوئٹہ گلیڈیٹر 6پواینٹس کےساتھ دوسرے نمبر پر،اسلام آباد یونائیٹڈ 5 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر،پشاور زلمی 5 پوائنٹس کے ساتھ چوتھے نمبر پر،کراچی کنگز 4پوائنٹس کے ساتھ پانچویں،لاہور قلندرز نے بھی کل کا میچ جیت کر ہار کا قحط ختم کیا اور  2 پوائنٹ اپنے کھاتے میں شامل کئے۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer