ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

غیر قانونی منی پٹرول پمپس کےخلاف کارروائی

 غیر قانونی منی پٹرول پمپس کےخلاف کارروائی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عثمان علیم) اسسٹنٹ کمشنرز کی شہر کے مختلف علاقوں میں غیر قانونی منی پٹرول پمپ کےخلاف کارروائیاں، متعدد پیٹرول پمپس کو سیل کرکے مشینیں قبضے میں لےلی گئیں۔
ڈپٹی کمشنردانش افضال کی ہدایات پراسسٹنٹ کمشنر سٹی تبریز مری اور اسسٹنٹ کمشنر کینٹ مرضیہ سلیم نےغیر قانونی پٹرول پمپ سٹیشن کےخلاف کارروائیاں کیں، اسسٹنٹ کمشنر سٹی تبریز مری نےآٹھ منی پٹرول پمپس کو سیل کر دیا اورمشینیں ضبط کر لیں، کارروائیاں شاہدرہ کے علاقے میں کی گئیں۔

اسی طرح اسسٹنٹ کمشنرکینٹ مرضیہ سلیم نےقلندر پورہ میں کارروائی کے دوران دو غیر قانونی منی پٹرول سٹیشن کوسیل کردیا جبکہ مشینوں کوقبضے میں لےلیا گیا۔

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوائٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔