(سعود بٹ) سابق حکومت کا ایک اور میگا پروجیکٹ نیب کی زد میں آگیا، نیب نے گریٹراقبال پارک کی تعمیر میں مبینہ بے ضابطگیوں اور گھوسٹ ملازمین کی بھرتی پر نیب نے تحقیقات کا دائرہ وسیع کر دیا۔
نیب نے ڈی جی پی ایچ اے سے پراجیکٹ کا ریکارڈ حاصل کر لیا، گریٹر اقبال پارک میں بھرتی ہونے والے مالیوں کی تفصیلات نیب نے حاصل کرلیں، گریٹر اقبال پارک کے ایک سیکشن کی تعمیر کے دوران 32 گھوسٹ مالی بھرتی کیے گئے۔ زرائع کے مطابق دو سال سے زائد عرصہ تک گھوسٹ ملازمین کی تنخواہیں پرائیویٹ اکاؤنٹ میں منتقل کی گئی، زرائع کےمطابق گریٹر اقبال پارک پراجیکٹ کے لیے سرکاری وسائل کا بے دریغ استعمال کرتے ہوئے منصوبہ اڑھائی ارب کی لاگت سے مکمل کیا گیا۔
نیب نے حاصل شدہ ریکارڈ کا جائزہ لینا شروع کردیا ہے، ریکارڈ کا جائزہ لینے کے بعد تحقیقات کو اگے بڑھایا جائے گا۔