" اگر سیاست کرنے پر آئیں تو بہت اچھا کھیل سکتے ہیں"

Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: سابق صدر آصف زرداری کا  کہنا ہے کہ اگر سیاست کرنے پر آئیں تو بہت اچھا کھیل سکتے ہیں ملک نازک دور سے گذر رہا ہے اس لئے ابھی ہم چپ ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی پنجاب کے صدر قمرزمان کائرہ، حسن مرتضی اور زکا اشرف نے ملاقات کی اصف علی زردای نے ملک کی سیاسی صورتحال، پنجاب کی تنظیمی اور سیاسہ سرگرمیوں پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ وفاقی حکومت صوبوں کے حقوق غصب کر رہی ہے۔ وفاق سندھ اور بلوچستان کے مالی وسائل نہیں دے رہا، مجھے پتا ہے کہ پنجاب میں بھی اپوزیشن ارکان کو ایک نلکہ تک نہیں دیا جا رہا ۔

انہوں نے کہا کہ ملک نازک دور سے گذر رہا ہے اس لئے ابھی ہم چپ ہیں، سیاست کرنے پر آئیں تو بہت اچھا کھیل سکتے ہیں۔ ملکی حالات اجازت نہیں دے ریے کہ پارٹی سیاست کریں حالات اجازت دیتے تو حکومت کو مشکل میں ڈالنے کیلئے بہت کچھ کر سکتے ہین ہم نے پہلے بھی ملکی سلامتی کیلئے قربانی دی اب بھی دیں گے۔  انہوں نے مزید کہا کہ جلد جنوبی پنجاب سے پنجاب کے دورے کا آغاز کروں گا۔

Shazia Bashir

Content Writer