ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اساتذہ ایک اور سہولت سےمحروم

اساتذہ ایک اور سہولت سےمحروم
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(جنید ریاض)لاہورکے سرکاری سکولوں میں اساتذہ کے موبائل فون کے استعمال پر پابندی، سکولوں میں ایمرجنسی کی صورتحال سے نمٹنے کیلئے دیئے جانیوالے 6ہزار سم کارڈزبھی بلز کی عدم ادائیگی کے باعث بند ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ سکولز ایجوکیشن کی جانب سے سکولوں میں موبائل فونز کےاستعمال پرپابندی عائد کی گئی ہے،جبکہ دوسری جانب سرکاری سکولوں کو ایمرجنسی کی صورتحال سے نمٹنے کیلئے دیئے جانیوالے 6ہزار سم کارڈز بھی بلز کی عدم ادائیگی پر بند ہوگئے ہیں،لاہور بھر کے 1200 سرکاری سکولوں میں اساتذہ کو پانچ ، پانچ سم کارڈز دیئےگئے تھے،ایک سم ہیڈماسٹر اور دیگر چار سمیں فوکل پرسنزکو دی گئی تھیں۔

ایمرجنسی صورتحال سے نمٹنے کیلئے ان سم کارڈز کوآن رکھنا اساتذہ کی ذمہ داری تھی، پنجاب ٹیچرزیونین کے جنرل سیکرٹری کاشف شہزادکاکہناہ تھاکہ سکولوں میں موبائل فونزکےاستعمال پر پابندی کے بعد اساتذہ کیلئے سم کارڈ ایکٹیو رکھنا مزید مشکل ہوگیا ہے،محکمہ تعلیم دوہرےمعیارکامظاہرہ نہ کرے اور اساتذہ کوموبائل فونزاستعمال کرنے کی اجازت دے۔

ذرائع کاکہناتھا کہ بلوں کی عدم ادائیگی پر سم بند کی گئیں، سانحہ اے پی ایس کے بعد 1200سکولوں میں 5،5سمیں دی گئی تھیں، اساتذہ کاکہناتھاکہ سکول میں موبائل کے استعمال پر پابندی ہے،سم کیسے آن کریں گے؟

M .SAJID .KHAN

Content Writer