ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ماہانہ ایڈجسٹمنٹ میں اضافےکے بعد سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ میں بجلی سستی

ماہانہ ایڈجسٹمنٹ میں اضافےکے بعد سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ میں بجلی سستی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : ماہانہ ایڈجسٹمنٹ میں اضافےکے بعد سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ میں بجلی سستی کردی گئی ۔ 

نیپرا نےملک بھر کے لیے سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ میں بجلی سستی کرنےکی منظوری دے دی۔ سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ میں بجلی ایک روپے 99 پیسے فی یونٹ سستی کرنےکی منظوری دے دی گئی۔ 

نیپرا نےجنوری تا مارچ 2026 کی  سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کا فیصلہ وفاقی حکومت کو بھجوادیا ۔جس کے مطابق بجلی سستی کرنےکااطلاق جون سےاگست 2026 کے 3 ماہ کے لیے ہوگا۔ سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کا اطلاق کے الیکڑک صارفین پر بھی ہوگا۔ سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کاصارفین کو67 ارب17 کروڑ 30 لاکھ روپےکاریلیف ملے گا۔