سٹی 42 : بجٹ سےپہلے کراچی سمیت ملک بھر کے لیے ماہانہ ایڈجسٹمنٹ میں بجلی مہنگی کردی گئی ۔
نیپرا نےبجلی کی قیمت میں ایک روپے19 پیسے فی یونٹ کا اضافہ کردیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق بجلی اپریل 2026 کی ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کی مد میں مہنگی کی گئی، ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کا اطلاق کے الیکڑک صارفین پر بھی ہوگا ۔
نوٹیفکیشن کے مطابق اضافےکا اطلاق رواں ماہ جون کے بلوں میں کیا جائے گا ۔
سی پی پی اے نے اپریل کی ایڈجسٹمنٹ میں ایک روپے 73 پیسے فی یونٹ اضافہ مانگا تھا۔
