ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کاروبار کے اوقاتِ کار بڑھانے پر لاہور چیمبر کا ردعمل سامنے آگیا

کاروبار کے اوقاتِ کار بڑھانے پر لاہور چیمبر کا ردعمل سامنے آگیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

خان شہزاد:کاروباری اوقات کار میں اضافے کے حکومتی فیصلے پر لاہور کی تاجر برادری نے مثبت ردعمل کا اظہار کیا ہے۔ نائب صدر لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری خرم لودھی نے کہا ہے کہ کاروباری سرگرمیوں کے فروغ کے لیے اوقات کار میں توسیع ناگزیر تھی۔

سٹی 42 سے گفتگو کرتے ہوئے خرم لودھی کا کہنا تھا کہ کاروباری اوقات کار بڑھنے سے ہی مارکیٹوں میں سرگرمیاں تیز ہوں گی اور ملکی معیشت کو تقویت ملے گی اورحکومت کی جانب سے مقرر کردہ محصولات کے اہداف بھی اسی صورت میں حاصل کیے جا سکتے ہیں جب کاروبار کو مناسب وقت اور مواقع میسر ہوں۔

نائب صدر لاہور چیمبر نے مزید کہا کہ تاجروں کے دیرینہ مطالبے پر حکومت کی جانب سے کاروباری اوقات کار میں اضافہ خوش آئند اقدام ہے، جس سے نہ صرف کاروباری طبقے کو سہولت ملے گی بلکہ روزگار اور معاشی سرگرمیوں میں بھی اضافہ ہوگا۔

خرم لودھی نے حکومتی فیصلے پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ لاہور چیمبر کاروباری اوقات کار بڑھانے پر حکومت کا شکر گزار ہے اور امید رکھتا ہے کہ اس اقدام کے مثبت اثرات ملکی معیشت پر مرتب ہوں گے۔