شہباز علی: پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان تین میچوں پر مشتمل ون ڈے سیریز کا تیسرا اور فیصلہ کن میچ آج قذافی سٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا۔
سیریز اس وقت ایک، ایک سے برابر ہے، جس کے باعث آج کا مقابلہ دونوں ٹیموں کے لیے انتہائی اہمیت اختیار کر گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق فیصلہ کن معرکے کے لیے قذافی سٹیڈیم میں تمام انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں جبکہ شائقینِ کرکٹ کو ایک سنسنی خیز مقابلے کی توقع ہے۔
ذرائع کے مطابق شدید گرمی کے باعث آج بھی پچ نسبتاً سست رہنے کا امکان ہے، جس سے اسپنرز اور سست رفتار باؤلرز کو مدد مل سکتی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ عالمی چیمپئن آسٹریلیا کی ٹیم میں کسی تبدیلی کا امکان نہیں، جبکہ قومی ٹیم بھی گزشتہ میچ کی کامیاب کمبی نیشن برقرار رکھ سکتی ہے۔ پاکستانی ٹیم میں بھی کسی بڑی تبدیلی کی توقع نہیں کی جا رہی۔
دونوں ٹیمیں سیریز اپنے نام کرنے کے عزم کے ساتھ میدان میں اتریں گی اور شائقین کی نظریں اس اہم مقابلے پر مرکوز ہیں۔