ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شہریوں کو گرمی سے بچنے کی ہدایت لیکن انتظام نہ ہونے کے برابر

 Heatwave, Heat stroke, Sun Stroke, Lahore hot weather
کیپشن: پیکو روڈ پر پھاٹکی بس سٹاپ پر شہری سایہ سے محروم سٹیل کی نشستوں پر چار جون کو نسبتاً ٹھنڈے دن تو بس کا انتظار کے لئے بیٹھ گئے، جب گرمی پڑے گی تو اس بس سٹاپ پر انتظار کرنے والوں کو ہیٹ سٹروک ہو کر ہی رہے گا۔(فوٹو: یعقوب عزیز) 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:   اس سال گرمی کچھ زیادہ برس رہی ہے اور ہیٹ ویو ایک کے بعد ایک آ رہی ہیں، ڈیزاسٹر سے بچنے کا ادارہ بار بار شہریوں کو انتباہ کر رہا ہے کہ خود کو گرم موسم میں سورج کی  زد میں آنے سے بچائیں لیکن  لاہور میں  پبلک ٹرانسپورٹ سے سفر کرنے والے شہریوں کو  سڑکوں پر سرکاری پبلک ٹرانسپورٹ بسوں کی آمد میں تاخیر کے ساتھ بس سٹاپس پر سایہ سے محرومی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

لاہور شہر میں سرکاری پبلک ٹرانسپورٹ کے میٹرو بس اور اورنج لائن ٹرین کے سٹیشنوں کو چھوڑ کر فیدر بس اور دوسرے روٹس  پر بسیں بہت تاخیر سے مل رہی ہیں اور ان بسوں کے سٹاپس پر سایہ کا انتظام نہ ہونے کے برابر ہے۔ ان سٹاپس پر پبلک کے انتطار کے دوران بیٹھنے کے لئے رکھے گئے بنچ سٹیل سے بنے ہوئے ہیں جو گرم موسم میں تپ جاتے ہیں۔

شہریوں کو شکایت ہے کہ بہت سے بس سٹاپس پر سایہ دار جگہ نہ ہونے کے برابر ہے، گرمی بڑھنے کے بعد ان بس سٹاپس پر دوپہر کے وقت  بس کا انتظار کرنا ناممکن ہو جائے گا۔

Caption  پیکو روڈ پر فیڈر بس کے پھاٹکی سٹاپ پر چھت کبھی رہی ہو گی لیکن اب نہیں ہے۔ مسافر کھلے آسمان تلے اب تک تو بس کا انتظار کر لیتے ہیں لیکن چند روز بعد جب ٹمپریچر  45 ڈگری سیلسئیس سے اوپر جائے گا تو اس بس سٹاپ پر کھڑا ہونا دوبھر ہو جائے گا۔ (فوٹو: یعقوب عزیز) 

اس پریشانی کو دوچند کر دینے والی پریشانی یہ بھی ہے کہ  بسوں کی آمد کا کوئی معین وقت بھی نہیں ہے۔ شہریوں نے وزیراعلیٰ مریم نواز سے استدعا کی ہے کہ جن بس سٹاپس پر سایہ میسر نہیں ہے وہاں سایہ کا اہتمام کروایا جائے اور تمام روٹس پر بسوں کو کم از کم دوپہر کے وقت زیادہ سے زیادہ تعداد میں رواں رکھا جائے تاکہ شہریوں کو ہیٹ سٹروک اور سن سٹروک سے بچانا ممکن ہو سکے۔