بسیم سلطان:بلدیہ عظمیٰ لاہورکےبجٹ2025-26کاتخمینہ17ارب80کروڑہوگا۔
وزیراعلیٰ پنجاب'' لاہورڈویلپمنٹ پروگرام''کے تحت 1کھرب37ارب کےورک آرڈرکی باقاعدہ منظوری بجٹ کاحصہ قرار دیا گیا۔
ذرائع کے مطابق شہرمیں نئی ترقیاتی سکیموں کیلئے بلدیہ عظمیٰ لاہور نے 3 ارب روپے بجٹ میں مختص کئے گئے۔غیرترقیاتی بجٹ کاحجم13ارب رکھاگیاہے۔تنخواہ اورپنشن کی مدمیں7.5ارب روپےرکھےگئے۔یوٹیلیٹی بلزکی مدمیں2ارب روپےکی رقم رکھی گئی۔ریگولیشن سمیت فیلڈآپریشنل گاڑیوں کیلئے1ارب رکھےگئے۔سالانہ تقریبات کی مدمیں1ارب رکھےگئے۔مرمتی کام کی مد میں 1 ارب روپے رکھے گئے۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ سوئمنگ پول رجسٹریشن فیس 1 لاکھ روپے کر دی گئی۔نقشہ فیس کی مد میں 40 کروڑ کا اضافی متوقع ہے،پنجاب حکومت نے1 ارب 10 کروڑ کے گرانے کی خصوصی منظوری دی،پنجاب میونسپل سروسز کی سکیموں کیلئے 1 ارب روپے رکھے گئے،22شعبوں کے ذریعے آمدن سے 12 ارب موصول ہوئے،محکمہ فنانس سے 1 ارب 92 کروڑ کی غیر ترقیاتی گرانٹ موصول ہوئے۔
ذرائع کے مطابق دوران سروس وفات پانے والے ملازمین کیلئے 10 کروڑ رکھے گئے،لوکل بورڈ پنجاب کی سروس چارجز کی مد میں 30 کروڑ ،سپورٹس کی سرگرمیوں کیلئے 2 کروڑ 50لاکھ روپے،تشہیری مہم کیلئے5کروڑ روپے،سرکاری عمارات کی تزئین وآرائش کیلئے20کروڑروپےر،سٹریٹ لائٹس کی تنصیب کیلئے70کروڑروپے جبکہ فلٹریشن پلانٹس کے لئے 5 کروڑ رکھے گئے۔
بجلی کے بلوں کی مد میں ڈیڑھ ارب اور فیول اخراجات کیلئے50 کروڑ مختص کئے گئے۔