عرفان ملک: اشتہاری و مفروران کو پکڑنے میں روکاوٹ بننے والا ٹرانسپورٹر گرفت میں، نیازی بس سروس جعلی شناختی کارڈز پر مسافروں کی انٹری کرتے پکڑی گئی۔
8 جعلی شناختی کارڈوں پر پوری بس کے مسافروں کی انٹری رنگے ہاتھوں پکڑی گئی، پولیس کی بروقت کارروائی، تمام ریکارڈ قبضے میں لے لیا، قانونی کاروائی جاری، اشتہاری و مفروران کی گرفتای کے لیے ٹریول آئی سافٹ وئیر استعمال ہوتا ہے۔
ترجمان ڈی آئی جی آپریشنز کا کہنا تھا کہ نیازی بس سروس پر ٹریول آئی سافٹ وئیر میں جعلی انٹریاں کی جا رہی تھیں، اشتہاری و مفروران عید کے دنوں میں آبائی گھروں کو سفر کرتے ہیں،ٹریول آئی سافٹ وئیر کی مدد سے اشتہاریوں، مفروران کو پکڑا جاتا ہے،دیگر صوبوں کے بیشتر افراد نیازی بس سروس کا استعمال کرتے ہیں۔
ماضی میں متعدد اشتہاری و افغان شہری بس سروس اڈوں سے سفر کی کوشش میں پکڑے گئے،جرم پکڑے جانے پر بس سروس مالک و معروف ٹک ٹاکر نے پولیس کو ہراساں کرنے کی کوشش کی،جرم چھپانے کے لیے پولیس کو زبردستی روکنے کی کوشش اور الزام تراشی کی گئی۔
ٹک ٹاکر کی طرف پولیس پر لگائے جانے والے الزامات جھوٹے اور بے بنیاد ہیں، سواریوں کی شناخت چھپانے سے اشتہاری یا دہشت گرد کو سہولت کاری مل سکتی ہے۔
ذرا سا لالچ یا لاپرواہی کسی بڑی سانحہ کا سبب بن سکتی ہے،مجرموں کو جیل میں رکھنا، اپنے لوگوں کی حفاظت لاہور پولیس کی اولین ترجیح ہے۔