ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجاب حکومت کا نیا بلدیاتی ایکٹ اسمبلی سے منظور کرانے کا فیصلہ

پنجاب حکومت کا نیا بلدیاتی ایکٹ اسمبلی سے منظور کرانے کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

دلشاد راؤ :  پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کا معاملہ,پنجاب حکومت نے بجٹ اجلاس کے بعد نئے بلدیاتی ایکٹ کو اسمبلی سے منظور کرانے کا فیصلہ کر لیا۔

پنجاب حکومت نے مجوزہ لوکل گورنمنٹ ایکٹ میں ضروری ترامیم پر بھی اتفاق کرلیا۔پنجاب حکومت نے گزشتہ ماہ پنجاب اسمبلی میں نیا لوکل گورنمنٹ ایکٹ پیش کیا۔حکومتی واپوزیشن ارکان اسمبلی نے مجوزہ لوکل گورنمنٹ ایکٹ پر اعتراضات اٹھائے۔

ترجمان ذرائع کے مطابق پنجاب حکومت نے ایکٹ میں ڈی سیز کو حاصل اختیارات میں کمی پر آمادگی ظاہر کردی۔ایکٹ میں یوسیز کے فنڈز میں اضافہ سمیت کونسلرز کو بااختیار بنانے پر اتفاق  کیا گیا۔بلدیاتی الیکشن کے انعقاد کیلئےفنڈز کو بھی آئندہ مالی سال میں رکھنے کی منصوبہ بندی کی گئی۔جولائی میں بلدیاتی ایکٹ کو اسمبلی سے منظور کروا کر الیکشن کے انعقاد کی راہ ہموار کی جائیگی۔الیکشن کمیشن نئے بلدیاتی ایکٹ کے تحت حد بندی ،حلقہ بندی کو یقینی بنائے گا۔

صوبائی وزیر بلدیات  ذیشان رفیق کا کہنا تھا کہ بلدیاتی الیکشن ہرصورت میں جماعتی بنیادوں پر ہی ہوگا۔یونین کونسلز سے لیکر تحصیل کونسلز تک بلدیاتی نمائندے بااختیار ہونگے ۔بلدیاتی انتخابات میں مئیرز کا چناؤ شو آف ہینڈ سے ہوگا ۔بلدیاتی ایکٹ 2025 ناصرف بلدیاتی نمائندوں کو بااختیار ،عوامی امنگوں کی ترجمانی کریگا۔