ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 موسلادھار بارش، آندھی اور ژالہ باری کا امکان، محکمہ موسمیات نے  پیشگوئی کر دی

 موسلادھار بارش، آندھی اور ژالہ باری کا امکان، محکمہ موسمیات نے  پیشگوئی کر دی
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:   لاہور میں رات گئے بوندا باندی سے موسم خوشگوار ہے ۔

شہر کا موجودہ درجہ حرارت 29 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیاگیا۔زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 36ڈگری تک جانے کا امکان ظاہر کیا گیا۔دن میں سورج کی تپش،شام کو ہوائیں چلنے سے موسم بہتر رہے گا ۔

 دوسری جانب عید کے دنوں میں درجہ بڑھنے کا امکان ہے۔عید کے دوران شہر کا درجہ حرارت حرارت 44ڈگری تک جانے کا امکان ہے۔

شہر میں ایئر کوالٹی انڈیکس کی مجموعی شرح 76 ریکارڈ ریکارڈ کی گئی۔
 بات کریں ملکی صورتحال کی تو ملک بھر میں موسلادھار بارش، آندھی اور ژالہ باری کا  الرٹ جاری  کردیاگیا۔
محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہ آئندہ چند روز کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسلادھار بارش، آندھی اور ژالہ باری کا امکان ہے، جس سے فصلوں اور سولر پینلز کو نقصان پہنچنے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔

 وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سمیت راولپنڈی، مری، گلیات، اٹک اور جہلم میں آندھی، گرج چمک کے ساتھ تیز بارش اور ژالہ باری متوقع ہے۔ محکمہ موسمیات نے شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے  کی ہدایت کی ہے۔

 دوسری جانب خیبر پختونخوا میں بھی موسم غیر یقینی رہے گا، مردان، نوشہرہ، چارسدہ، چترال، دیر، سوات، مالاکنڈ، شانگلہ، ایبٹ آباد، مانسہرہ، کوہستان، بٹگرام، ہری پور، تورغر، صوابی، کوہاٹ، ہنگو، کرک، بنوں، لکی مروت، ڈی آئی خان، ٹانک، خیبر اور کرم میں بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ لیکن جنوبی اضلاع میں موسم شدید گرم رہے گا۔ 

   لاہور میں رات گئے بوندا باندی سے موسم خوشگوار ہے ، کراچی میں جھلسا دینے والی گرمی نے شہریوں کو نڈھال کردیا۔ شہر کا موجودہ درجہ حرارت 31 ڈگری، شدت 35 ڈگری تک محسوس کی جانے لگی۔