نامور بھارتی اداکارہ چل بسیں

Indian actress,passed away,City42
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)نامور بھارتی اداکارہ چل بسیں، انہوں نے 300 فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے تھے۔

اداکارہ نے بالی وڈ کے بہت سے اداکاروں کی ماں کا کردار ادا کیا، انہیں 1999 میں پدما شری اور پھر 2009 میں مہاراشٹرا بھشن ایوارڈ سے نوازا گیا۔انتقال کرنے والی بھارت کی سینئر  ترین اداکارہ سلوچنا لتکر کی عمر 94 برس تھی۔بھارتی میڈیا کے مطابق شری 420، ناگن، اب دلی دور نہیں اور مسٹر اینڈ مسز سمیت سینکڑوں فلموں میں کام کرنے والی اداکارہ سلوچنا لتکر  نے ہسپتال میں اتوار کے روز دم توڑ ا۔

اداکارہ کے انتقال سے کچھ دیر پہلے ہی ان کی بیٹی نے بھارتی میڈیا کو بتایا تھا کہ ان کی والدہ کو سانس لینے میں مشکلات کی وجہ سے اسپتال منتقل کیا گیا اور ان کی طبیعت کافی خراب ہے، طبیعت زیادہ خراب ہونے کے باعث انہیں وینٹی لیٹر پر رکھا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہو سکیں۔