ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سابق وزیراعلیٰ کے پی نے سرکاری گاڑی واپس کردی

 سابق وزیراعلیٰ کے پی نے سرکاری گاڑی واپس کردی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

مانیٹرنگ ڈیسک: خیبر پختونخوا کے سابق وزیراعلیٰ محمود خان نے محکمہ ایکسائز کی سرکاری گاڑی واپس کردی۔

دستاویزات کےمطابق خیبر پختونخوا کے سابق وزیراعلیٰ محمود خان کے گھر سے محکمہ ایکسائز کی ایک گاڑی برآمد ہوئی جسے ایکسائز ٹیم اپنے ساتھ لے آئی۔

ذرائع کے مطابق محکمہ ایکسائز کی تین بڑی گاڑیاں وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ کے پاس موجود ہیں، تینوں گاڑیاں سابق وزیراعلیٰ جاتے وقت ساتھ لے گئے تھے جن میں سے دو گاڑیاں وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ نے خود ان سے واپس لیں جبکہ ایک گاڑی کو آج واپس لایا گیا۔