حکومت نہیں ہو رہی تو سازش کی کیوں؟عمران کے شہباز پر وار

PTI Power Show In Dir. Imran Khan Hard Hitting Speech
کیپشن: Imran Khan
سورس: Youtube
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہاحکومت نےپیٹرول اورڈیزل کی قیمت میں60روپے اضافہ کر دیا۔ شہباز شریف سے پوچھتا ہوں اگر آپ سے حکومت نہیں ہو رہی تو یہ سازش کی کیوں؟ 

تفصیلات کےمطابق دیر بالا میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نےخطاب کرتے کہا کہ امپورٹڈ حکومت نامنظور،امریکہ ،بھارت اور اسرائیل نے ہماری حکومت کیخلاف سازش کی،بھارت،امریکہ اور اسرائیل نے شہبازشریف کو ملک پر مسلط کیا،حکومت نےپیٹرول اورڈیزل کی قیمت میں60روپے اضافہ کر دیا، آئی ایم ایف نے ہم پر پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں اضافہ کے لئےدباو ڈالا۔

عمران خان کا کہناتھا کہ آئی ایم ایف نے پیٹرول ڈیزل کی قیمت بڑھانے کہا تو میں نے کم کردی،ہم نے بجلی کی قیمت4روپے فی یونٹ کم کردی،تحریک انصاف کی حکومت نے سب سے زیادہ ٹیکس اکٹھا کیا،جب ہم آئے تھےپاکستان میں فی کس آمدن16ہزار300 تھی،ہم جب گئے تو پاکستان میں فی کس آمدن 36ہزار سے زائد تھی،ہمارے دور میں ملکی آمدنی میں6فیصد اضافہ ہوا،آٹا38فیصد،بڑا گوشت20فیصد،چاول کی قیمت41فیصد بڑھی.چکن62 فیصد،گھی50فیصد،دالوں کی قیمتیں22فیصد بڑھیں,پیاز30،انڈےکی قیمت24فیصد بڑھی.

چیئرمین تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ یہ الیکشن کمیشن کو ساتھ ملاکر الیکشن میں  دھاندلی کی کوشش کررہےہیں،  25کی رات کو جو ظلم کیاگیا،ایسا ظلم نہیں دیکھا، یہ پاکستان میں دہشت پھیلارہےہیں تاکہ لوگ گھروں سے نہ نکلیں،چاہتا ہوں کہ نوجوان قوم کے لیے کھڑے ہوں اور کبھی غلامی قبول نہ کریں،کسی کے آگے جھکنا شرک ہے، عمران خان کسی کے آگے نہیں جھکتا نہ کسی سے ڈرتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ میرے والدین نے تحریک پاکستان میں شرکت کی تھی، تحریک انصاف کا منشور تحریک پاکستان اور قرارداد پاکستان سے لیا تھا،جس نظریے پر ملک بنا اس پر واپس نہیں جائیں گے تو عظیم قوم نہیں بن سکتے۔آج کل شہباز شریف بہت گھبرائےہوئے ہیں ، شکل پر عجیب سا خوف ہے۔کہتے ہیں کہ پتہ نہیں تھا کہ کیا بارود کی سرنگیں بچھائی گئیں،شہبازشریف بوٹ پالش کر کے اقتدار میں آئے ہو اب ذمہ داری بھی لیں.

شہباز شریف نےکہا کہ عمران خان کی وجہ سے سب کچھ ہوا تو عمران خان کو رہنے دیتے، شہباز شریف سے پوچھتا ہوں اگر آپ سے حکومت نہیں ہو رہی تو یہ سازش کی کیوں؟ شہباز شریف کہہ رہے ہیں کہ مشکل حالات ہیں,تو سازش نہ کرتے،اب ادھر ادھر نہ بھاگیں ،ترکی نہ جائیں.

معیشت سنبھالیں، نیوٹرلزکا کام ملک کا دفاع کرناہے تو کیا ان کا یہ کام نہیں تھا کہ نیوٹرل رہنے کے بجائے اس مداخلت کو روکنےکی کوشش کرتے،جب تک دم ہے ان کا مقابلہ کریں گے۔فضل الرحمان بھیس بدل کر عمرہ کرنے گئے ہیں تاکہ ڈیزل ڈیزل کا نعرہ نہ لگے۔

چیئرمین تحریک انصاف کا کہناتھا کہ جب سے شہباز شریف آئے ہیں ملک تیزی سے نیچے جارہاہے،موڈیز نے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ منفی کردی ، انٹرنیشنل ادارے کہہ رہےہیں کہ پاکستان کی معیشت گر رہی ہے۔

 آج ہماری معیشت وہاں جارہی ہے جہاں ملک کو خطرہ ہے،  ہم حکومت میں آئے تو بجلی کے شعبے میں سب سے بڑا گردشی قرضہ تھا، ہم نے ملک کو مشکل سے نکالا۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer