ڈی پی اوز کے تبادلے متوقع

ڈی پی اوز کے تبادلے متوقع
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(علی ساہی) ناقص کارکردگی اور مسلسل منفی زون میں آنے والے ڈی پی اوز کے تبادلے متوقع ہیں،  آئی جی پنجاب نے متعدد ڈی پی اوز کو کرائم میٹنگ میں ناقص کارکردگی پر تبادلے کا عندیہ دے دیا۔آئی جی پنجاب متعلقہ برانچ سے ڈی پی اوز کی فائلیں اور رپورٹیں طلب کر لیں۔
تفصیلات کے مطابق مسلسل ناقص کارکردگی والے ڈی پی اوز کیلئے خطرہ بڑھ گیا ہے، کیونکہ ان کے اپنے ہی اعداد و شمار نے ان کی ضلع چلانے کی اہلیت پر سوالات اٹھا دیے ہیں۔ اس حوالے سے آئی جی نے مسلسل منفی زون میں رہنے والے اور کارکردگی ٹھیک نہ کرنیوالے ڈی پی اوز کی فائلیں طلب کر لیں۔ اسی حوالے سے متعلقہ برانچ سے سیالکوٹ، مظفرگڑھ، گجرات، چنیوٹ، ننکانہ صاحب، حافظ آباد، منڈی بہاؤالدین، پاکپتن، خانیوال اورراجن پور کے ڈی پی اوز کی فائلیں طلب کی گئی ہیں۔ ان اضلاع میں ہدایات کے باوجود کرائم پر قابو اور دیگر معاملات کو بہتر نہیں بنایا جا سکا، جس کی وجہ سے اگلے چند روز میں مسلسل منفی زون میں آنیوالے ڈی پی اوز کے تبادلے متوقع ہیں۔

دوسری جانب  15 ڈی ایس پیز اور اے ایس پیز کی ٹرانسفر پوسٹنگ کے احکامات جاری کر دیے گئے، ایس ڈی پی او ٹاﺅن شپ یعقوب اعوان کو سی پی او رپورٹ کرنے کی ہدایات کردی گئی، ذوالفقار علی بٹ کو ایس ڈی پی او ٹاﺅن شپ سرکل تعینات کر دیا گیا، اے ایس پی آصف بہادر کو ایس ڈی پی او ڈیفنس سرکل تعینات کر دیا گیا، فیض الحسن کو ایس ڈی پی او حسن ابدال اٹک تعینات کردیا گیا، اے ایس پی عمارہ شیرازی کو ایس ڈی پی او صدر اٹک تعینات کردیا گیا، عبدالرحمان کو ایس ڈی پی او جند اٹک تعینات کردیا گیا۔
غلام اصغر کو ایس ڈی پی او صدر مظفر گڑھ تعینات کردیا گیا جبکہ حسن عزیز کو ایس ڈی پی او ماڈل ٹاﺅن سرکل تعینات کردیا گیا، ڈی ایس پی ظفر جاوید ملک کی خدمات ایل ٹی سی لاہور کے سپرد کردی گئی،
خالد محمود کو ایس ڈی پی او فیروزوالا سرکل میں تعینات کردیا گیا۔ ڈی ایس پی شاہد اکرم کی خدمات سی ٹی ڈی کے سپرد کردی گئی، انصر علی کو ایس ڈی پی اوسٹی راولپنڈی سرکل میں تعینات کردیا گیا
طارق محبوب کو ایس ڈی پی او وارث خان سرکل تعینات کردیا گیا، آصف جوئیہ کو ایس ڈی پی او پتوکی سرکل تعینات کردیا گیا اور ڈی ایس پی رضوان منظور آر آئی بی شیخوپورہ ریجن تعینات کردیا گیا۔

Malik Sultan Awan

Content Writer