ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اضافی کرایہ لینے والے ٹرانسپورٹرز کی شامت آگئی، وزیراعلیٰ نے بڑا حکم دیدیا

اضافی کرایہ لینے والے ٹرانسپورٹرز کی شامت آگئی، وزیراعلیٰ نے بڑا حکم دیدیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(علی اکبر) وزیراعلیٰ پنجاب نے مسافروں سے زائد کرایہ وصول کرنے والے ٹرانسپورٹرز کے خلاف کارروائی کا حکم دے دیا، وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے اوور چارجنگ کے حوالے سے مسافروں کی شکایات کا سخت نوٹس لے لیا۔

وزیراعلیٰ نے مسافروں سے زائد کرایہ وصول کرنے والے ٹرانسپورٹرز کے خلاف کارروائی کا حکم دیتے ہوئے کہا ہے کہ کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز مقرر کردہ کرائے سے زائد وصول کرنے والے ٹرانسپورٹرز کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کریں،  انہوں نے کہا کہ عید پر اپنے شہر جانے والے مسافروں سے مقررکردہ کرایہ سے زائد وصول کرنا کسی صورت قابل قبول نہیں، اوورچارنگ کے ذمہ داروں کے خلا قانون حرکت میں آئے گا۔

علاوہ ازیں وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے ایوان وزیراعلیٰ میں صوبائی وزیر قانون و بلدیات محمد بشارت راجہ نے ملاقات کی، جس میں چاند رات اور عید الفطر پر فول پروف سکیورٹی، صفائی کے انتظامات اور جھولوں کی سیفٹی کیلئے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

Sughra Afzal

Content Writer