ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کاشتکاروں کے لئے قرضہ سکیموں کو آسان بنایا ہے: سی ای او محمد ایوب

کاشتکاروں کے لئے قرضہ سکیموں کو آسان بنایا ہے: سی ای او محمد ایوب
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

حسن علی:پنجاب پرونشل کوآپریٹو بنک کے صدراور سی ای اومحمد ایوب نے کہا ہے کہ پنجاب پرونشل کوآپریٹو بنک اپنے پیروں پر کھڑا ہو کر منافع بخش ادارہ بن چکا ہے، کاشتکاروں کے لئے بنک بہت سی سکیمیں بھی متعارف کرا چکا ہے۔

محمد ایوب نے سٹی فورٹی ٹوسے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب پرونشل کوآپریٹیو بنک کا سسٹم آن لائن کر دیا گیا ہے تاکہ دیگر کمرشل بنکوں سے مقابلہ کر سکیں۔ انکا کہنا تھا کہ کاشتکاروں کے لئے قرضہ سکیموں کو آسان بنایا ہے جبکہ پنجاب پرونشل کوآپریٹیو بنک کاشتکاروں کے لئے آسان اقساط پر ٹریکٹر بھی دے رہا ہے۔ محمد ایوب نے مزید کہا کہ پنجاب پرونشل کوآپریٹو بنک کی کارکردگی مزید بہتر بنا رہے ہیں۔