سعود بٹ: صاف پانی کیس میں مبینہ کرپشن کا معاملہ، وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نیب کی ٹیم کے سامنے پیش نہیں ہوئے۔ 25 جون کو دوبارہ طلب کر لیا گیا۔
سٹی 42 نیوزذرائع کے مطابق شہباز شریف صاف پانی کمپنی کرپشن کیس میں آج طلبی پر خود پیش نہیں ہوئے تاہم انکی جانب سے امیر افضل نامی نمائندے کے زریعے فراہم کیے گئے سوالات کے جوابات جمع کروائے گئے ہیں۔ نیب لاہور کیجانب سے اس حوالے سے فوری طور پر ہنگامی اقدامات کیئے گئے اور شہباز شریف کو 25 جون کو دوبارہ طلب کر لیا۔
یہ خبر بھی پڑھیں: الیکشن کمیشن نے عام انتخابات کے کاغذات نامزدگی کیلئے ڈیڈ لائن دیدی
اس حوالہ سے وزیر اعلیٰ کو جلد سمن بھی جاری کیئے جائیں گے۔ واضح رہے کہ پیشی کے وقت شہباز شریف کی بطور وزیر اعلیٰ پنجاب مدت ختم ہوچکی ہوگی۔