ویب ڈیسک : پاکستان کے صدر مملکت آصف علی زرداری نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو دورہ پاکستان کی باضابطہ دعوت دے دی۔
ہفتہ 4 جولائی 2026 کو امریکہ کے یومِ جمہوریہ کے موقع پر صدر مملکت آصف علی زرداری نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو باضابطہ طور پر دورہ پاکستان کی دعوت دی ہے اور کہا ہے کہ پاکستان کے عوام جلد امریکی صدر کا اسلام آباد میں شاندار اور بھرپور استقبال کرنے کا عزم رکھتے ہیں۔
صدر مملکت کے آفیشل ’ایکس‘ (سابقہ ٹوئٹر) اکاؤنٹ پر جاری کردہ ایک پوسٹ میں صدر آصف علی زرداری نے ایک خصوصی پوسٹر شیئر کیا۔ اس پوسٹر پر پاکستان اور امریکا کے پرچموں کے ساتھ خود صدر مملکت کی تصویر بھی آویزاں ہے۔
President Zardari conveyed that the people of Pakistan would be honoured to host President Trump in Islamabad at his earliest convenience. pic.twitter.com/T5GWa2ScUJ
— The President of Pakistan (@PresOfPakistan) July 4, 2026
پوسٹر کے ذریعے یہ پیغام دیا گیا ہے کہ اسلامی جمہوریہ پاکستان کے عوام صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا اسلام آباد میں جلد از جلد خیرمقدم کرنے پر فخر محسوس کریں گے‘۔
واضح رہے کہ صدر آصف علی زرداری کی جانب سے امریکی صدر کو اسلام آباد کا دورہ کرنے کی یہ باضابطہ دعوت پاک امریکا تعلقات کو ایک نئی اور فعال سمت دینے کی کوشش ہے۔ شیئر کیے گئے پوسٹر میں پاکستان اور امریکا کے درمیان قائم دیرینہ شراکت داری کو بھی نمایاں کیا گیا ہے۔یہ اہم سفارتی اقدام دونوں ممالک کے مشترکہ مفادات، تجارتی روابط اور علاقائی امن و سلامتی کو فروغ دینے کے عزم پر مبنی ہے، جس سے خطے کی جیو پولیٹیکل صورتحال پر گہرے اور مثبت اثرات مرتب ہونے کی توقع ہے۔