ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سورج اور بادلوں کی آنکھ مچولی ،مختلف علاقوں میں بوندا باندی کا سلسلسہ جاری

سورج اور بادلوں کی آنکھ مچولی ،مختلف علاقوں میں بوندا باندی کا سلسلسہ جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ثمرہ فاطمہ: شہر کے مختلف علاقوں میں بوندا باندی کے باوجود گرمی کی شدت برقرار ہے، جبکہ سورج اور بادلوں کے درمیان آنکھ مچولی کا سلسلہ جاری ہے۔

اقبال ٹاؤن، وحدت روڈ اور مصطفیٰ ٹاؤن سمیت شہر کے مختلف علاقوں میں بوندا باندی ریکارڈ کی گئی، تاہم ہلکی بارش کے باوجود موسم میں خاص تبدیلی نہ آ سکی اور حبس برقرار رہا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 38 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 45 فیصد رہا۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہر میں 3 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں، تاہم گرمی اور حبس کی شدت بدستور برقرار ہے۔

دوسری جانب محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ کل شہر میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، جس سے گرمی کی شدت میں کمی آنے کی توقع کی جا رہی ہے۔

علاوہ ازیں  آج شمال مشرقی پنجاب، بالائی خیبر پختونخوا اور کشمیر کہیں کہیں بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کی توقع ہے۔