ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور سمیت پنجاب بھر میں صفائی کا نیا میکینزم متعارف کرانے کا فیصلہ

لاہور سمیت پنجاب بھر میں صفائی کا نیا میکینزم متعارف کرانے کا فیصلہ
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

راؤدلشاد:وزیراعلیٰ پنجاب نے صوبہ بھر میں صفائی کے نظام کو مزید مؤثر اور جدید بنانے کے لیے نئے میکانزم کی منظوری دے دی ہے۔ اس سلسلے میں صوبائی وزیر بلدیات ذیشان رفیق کو خصوصی ٹاسک سونپ دیا گیا ہے۔

نئے منصوبے کے تحت گلی محلوں اور دیہات کی صفائی کے لیے "بیٹ سسٹم" متعارف کرایا جائے گا۔ شہری علاقوں میں 4 سے 6 گلیوں پر مشتمل ایک بیٹ تشکیل دی جائے گی جبکہ دیہات کو ایک مکمل بیٹ تصور کیا جائے گا۔

حکام کے مطابق پنجاب بھر میں مجموعی طور پر 50 ہزار بیٹس قائم کی جائیں گی۔ ان بیٹس میں صفائی کے لیے تعینات اہلکار اپنے مخصوص علاقے کے مکمل ذمہ دار ہوں گے۔

نئے نظام کے تحت صفائی کے عمل کی ڈیجیٹل مانیٹرنگ بھی کی جائے گی تاکہ کارکردگی کو شفاف اور مؤثر بنایا جا سکے۔

ستھرا پنجاب" پروگرام کے تحت کام کرنے والے 1 لاکھ 80 ہزار سے زائد اہلکاروں کو مختلف بیٹس میں تقسیم کیا جائے گا۔

صوبائی وزیر بلدیات ذیشان رفیق کے مطابق بیٹ سسٹم کے نفاذ سے صفائی کا نظام زیادہ منظم، ذمہ دار اور مؤثر ہوگا، جس سے شہریوں کو بہتر اور صاف ماحول میسر آئے گا۔