ابوبکر ارشد:ضلعی انتظامیہ دودھ اور دہی کی سرکاری قیمتوں پر عملدرآمد یقینی بنانے میں تاحال ناکام دکھائی دے رہی ہے، جس کے باعث شہری مہنگے داموں دودھ اور دہی خریدنے پر مجبور ہیں۔
ضلعی انتظامیہ کی جانب سے دودھ کی سرکاری قیمت 170 روپے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے، تاہم اوپن مارکیٹ میں دودھ 200 سے 240 روپے فی لیٹر تک فروخت کیا جا رہا ہے, اسی طرح دہی بھی سرکاری نرخوں کے برعکس 240 سے 260 روپے فی کلو میں فروخت ہو رہا ہے۔
شہریوں کا کہنا ہے کہ مہنگائی کے اس دور میں سرکاری نرخ ناموں پر عملدرآمد نہ ہونے سے ان پر اضافی مالی بوجھ پڑ رہا ہے۔
انہوں نے مطالبہ کیا کہ ضلعی انتظامیہ کے افسران دودھ اور دہی کی مقررہ قیمتوں پر فروخت کو یقینی بنانے کے لیے مارکیٹوں میں باقاعدہ چیکنگ کریں اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائیں۔