ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پیٹرول اور ڈیزل سے متعلق اہم اعلان، لیوی کی شرح  تبدیل 

پیٹرول اور ڈیزل سے متعلق اہم اعلان، لیوی کی شرح  تبدیل 
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات پر عائد پیٹرولیم لیوی کی شرح میں ردوبدل کر دیا ہے۔

 جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول پر پیٹرولیم لیوی میں 6 روپے 22 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد پیٹرول پر لیوی 70 روپے 36 پیسے فی لیٹر مقرر کر دی گئی ہے۔

 دوسری جانب ہائی سپیڈ ڈیزل پر پیٹرولیم لیوی میں 6 روپے 22 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے، جس کے بعد ڈیزل پر لیوی 70 روپے 82 پیسے فی لیٹر مقرر کر دی گئی ہے۔

 نوٹیفکیشن کے مطابق مٹی کے تیل پر پیٹرولیم لیوی 20 روپے 36 پیسے فی لیٹر برقرار رکھی گئی ہے، جبکہ پیٹرولیم مصنوعات پر 5 روپے فی لیٹر کاربن لیوی بھی بدستور برقرار رہے گی۔