ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

گلبرگ سے 16 سالہ لڑکا اغوا، 72 گھنٹے بعد بھی سراغ نہ مل سکا

گلبرگ سے 16 سالہ لڑکا اغوا، 72 گھنٹے بعد بھی سراغ نہ مل سکا
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

فاران یامین:گلبرگ کے علاقے سے 16 سالہ اسد کے مبینہ اغوا کا مقدمہ درج کر لیا گیا، جبکہ واقعے کو 72 گھنٹے گزرنے کے باوجود مغوی کا سراغ نہیں لگایا جا سکا۔

ایف آئی آر کے مطابق مقدمہ مغوی کے چچا عدیل کی مدعیت میں گلبرگ پولیس نے درج کیا۔ درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ 16 سالہ اسد الحفیظ ہائٹس میں قائم ایک کال سینٹر میں ملازمت کرتا ہے۔ یکم تاریخ کو وہ قریبی ریسٹورنٹ سے کھانا لینے گیا، تاہم واپس نہ آیا۔

ایف آئی آر میں بتایا گیا ہے کہ اسد کو شام 5 بج کر 15 منٹ پر نامعلوم افراد نے مبینہ طور پر اغوا کیا، جس کے بعد سے وہ لاپتا ہے۔

دوسری جانب مغوی کے چچا عدیل کا کہنا ہے کہ واقعے کو 72 گھنٹے گزر چکے ہیں، تاہم سی سی ڈی اور انویسٹی گیشن ونگ اب تک اسد کا سراغ لگانے میں کامیاب نہیں ہو سکے۔ ان کا الزام ہے کہ پولیس بازیابی کے لیے مؤثر اقدامات نہیں کر رہی اور تاحال علاقے کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی حاصل نہیں کی گئی۔

پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں، جبکہ مغوی کی تلاش کے لیے مختلف پہلوؤں سے کارروائی جاری ہے۔