سٹی42: ایران کے سرکاری میڈیا نے بتایا ہے کہ ایران نے IAEA کے ساتھ تعاون معطل کرنے کا قانون نافذ کر دیا ہے۔
ایران کے سرکاری میڈیا کی رپورٹوں کے مطابق ایرانی صدر مسعود پیزشکیان نے اقوام متحدہ کے جوہری نگراں ادارے انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی کے ساتھ تعاون معطل کرنے کے لیے گزشتہ ماہ پارلیمنٹ سے منظور کیے گئے قانون کی حتمی منظوری دے دی ہے۔
سرکاری ٹی وی کا کہنا ہے کہ "مسعود پیزشکیان نے بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی کے ساتھ تعاون کو معطل کرنے کا قانون نافذ کیا،" یعنی گزشتہ ماہ ایران اسرائیل جنگ کے نتیجے میں تیار کیا گیا اقدام اب نافذ العمل ہے۔