سٹی 42: 190 ملین پاؤنڈ کیس سننے والے بنچ میں شامل جسٹس محمد آصف کی چھٹیوں کا شیڈول جاری ہوگیا
اسلام آباد ہائیکورٹ نے جسٹس محمد آصف کی چھٹیوں کا آفس آرڈر جاری کر دیا ،آفس آرڈر کے مطابق جسٹس محمد آصف 7 جولائی سے 22 جولائی چھٹی پر ہوں گے،
اگست کے مہینے میں جسٹس محمد آصف 11 اگست سے 26 اگست تک چھٹی پر ہوں گے،190 ملین پاؤنڈ کیس کی سماعت کرنے والے بنچ میں چیف جسٹس اور جسٹس محمد آصف شامل ہیں
چیف جسٹس سرفراز ڈوگر گرمیوں کی تعطیلات کے دوران دستیاب ہوں گے
