سٹی42: پنجاب میں ای چالاننگ اور ٹوکن ٹیکس کی مؤثر وصولی کے لیے ٹریفک پولیس اور محکمہ ایکسائز نے ڈیٹا انٹیگریشن کا فیصلہ کر لیا ہے۔ اس ضمن میں ایڈیشنل آئی جی ٹریفک کی جانب سے سیکرٹری ایکسائز کو مراسلہ بھی ارسال کر دیا گیا ہے۔
مراسلے میں کہا گیا ہے کہ لاہور سمیت پنجاب بھر میں ٹریفک کا دباؤ تیزی سے بڑھ رہا ہے,گاڑیوں اور موٹرسائیکلوں کی چیکنگ کے لیے ایکسائز اور ٹریفک پولیس کے ڈیٹا کو ایپس کے ذریعے منسلک کرنا ناگزیر ہو چکا ہے.بہتر انفورسمنٹ کے لیے دونوں محکمے مشترکہ ڈیجیٹل سسٹم کے تحت کام کریں گے.
اس کے علاوہ گاڑی کی نمبر پلیٹ اسکین کرتے ہی تمام متعلقہ معلومات فوری دستیاب ہو جائیں گی. ایکسائز رجسٹریشن کے دوران شہریوں کا شناختی کارڈ اور موبائل نمبر لازمی درج کیا جائے گا تاکہ چالان اور ٹیکس سے متعلقہ اطلاعات براہِ راست فراہم کی جا سکیں.
مزید کہا گیا ہے کہ اس اقدام سے ٹوکن ٹیکس اور ای چالانز کی وصولی میں خاطر خواہ بہتری آئے گی اور دونوں محکموں کے درمیان بہتر کوآرڈینیشن ممکن ہوگی۔