کلیم اختر: عاشورہ کے موقع پر فوڈ اتھارٹی متحرک ہو گئی ہے۔ پنجاب بھر میں خصوصی ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں۔ ان ٹیموں کی جانب سے پکوان مراکز اور مشروبات کی تیاری و تقسیم پر کڑی نگرانی کا فیصلہ کیا گیا ہے .
فوڈاتھارٹی کی ٹیموں کوخصوصی ٹاسک سونپ دیئےگئے,امام بارگاہوں کےاطراف کھانےپینےکےمراکزکی چیکنگ کی جائےگی,غیرمعیاری،مضرصحت مشروبات و کھانوں پرسخت کارروائی ہو گی,لنگر، نیاز اور سبیلوں پر کھانے کے معیار کو یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی۔
ڈی جی فوڈ اتھارٹی کا کہنا تھا کہ عاشورہ پر خوراک سے جڑی شکایات پر فوری کارروائی ہو گی۔
ابتدائی طور پر 35پکوان سنٹرز کی چیکنگ، 12 کو 2لاکھ 34ہزار کے جرمانے عائد کئے گئے۔
ڈی جی فوڈ اتھارٹی عاصم جاوید کا کہنا تھا کہ لاہور میں ناقص اجزاکےاستعمال پر 1پکوان سنٹر بند کر دیا گیا، 25مجالس میں لگنے والی سبیلوں کے منتظمین کو فوڈ سیفٹی بارےآگاہی دی گئی، تمام فوڈ سیفٹی ٹیموں کو فیلڈ میں موجود رہنے کا حکم جاری کر دیا۔
اشیائے خورونوش کی تیاری، ذخیرہ اور ترسیل کے مراحل کی مکمل نگرانی ہو گی،عاشورہ پر فوڈ سیفٹی کے تمام اصولوں پر سختی سے عملدرآمد کرایا جائے گا۔