ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی : لی مارکیٹ میں 5 منزلہ رہائشی عمارت گر نے سے 5 افراد جاں بحق ، 8 زخمی

کراچی : لی مارکیٹ میں 5 منزلہ رہائشی عمارت گر نے سے 5 افراد جاں بحق ، 8 زخمی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : کراچی کے علاقے لی مارکیٹ میں  5 منزلہ  رہائشی عمارت گرنے سے5 افراد جاں بحق ،8 زخمی ہو گئے ۔ 

    تفصیلات کے مطابق  کراچی کے علاقے لی مارکیٹ میں 5 منزلہ عمارت مکمل طور پر زمین بوس ہوگئی جس کے نتیجہ  میں 5 افراد جاں بحق ،8 زخمی ہو گئے ۔بینظیر بھٹو ٹراما سینٹر میں 6 زخمی لائے گئے ہیں،ٹراما سینٹر میں ایمرجنسی نافذ کردی ہے ۔ ملبہ ہٹانے کے لئے بھاری مشینری طلب کر لی گئی ۔ 

 ریسکیو حکام کا کہنا ہےکہ عمارت گرنے کی اطلاع ملتے ہی امدادی کارروائیاں شروع کردی ہیں اور 6 افراد کو زخمی حالت میں نکال لیا گیا ہے  مزید افراد کے ملبے تلے دبے ہونے کا خدشہ ہے۔

 ریسکیو کا بتانا ہےکہ عمارت میں 20 کے قریب فلیٹ تھے جس کے ملبے تلے دبے لوگوں کو نکالنے کی کوشش کی جارہی ہے، گلیوں کے تنگ ہونے کی وجہ سے ہیوی مشینری کو پہنچانے میں مشکلات کا سامنا ہے۔

   دوسری جانب  وزیراعلیٰ سندھ نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہو ئے  فوری رپورٹ طلب کر لی ۔