ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جان لیوا بیماریوں میں مبتلا اداکار سلمان خان کا مداحوں کیلئے معنی خیز پیغام

جان لیوا بیماریوں میں مبتلا اداکار سلمان خان کا مداحوں کیلئے معنی خیز پیغام
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:بالی ووڈ انڈسٹری کے سپرسٹار سلمان خان  تین سنگین بیماریوں میں مبتلا ہیں جس کا انکشاف انہوں نے خود کیا تھا، سلمان خان کو سوشل میڈیا پر بھی متحرک دیکھا جاسکتا ہے، اداکار نے اپنی ایک اور نئی تصویر شیئر کی جس کےکیپشن میں نوجوانوں کے لئے ایک مختصر معنی خیز  پیغام تحریر  کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق بالی ووڈ انڈسٹری کے میگا سپرسٹار سلمان خان ان دنوں مہلک بیماریوں میں مبتلا ہیں جس کے بارے انہوں نے خود بتایا تھا، ان بیماریوں کا تذکرہ ’’دی گریٹ انڈین کپل شو‘‘ میں کیا تھا، جس پر ان کےمداح بھی پریشان ہوگئے، سلمان خان نے شو کے دوران انکشاف کیا کہ کئی خطرناک بیماریوں میں مبتلا ہونے کے باوجود اپنا کام جاری رکھے ہوئے ہیں۔

اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر سلمان خان نے اپنی نئی تصویر شیئر کی جس کے کیپشن میں نوجوانوں کو  اچھے مستقبل اور کامیابی کے لئے محنت کرنے کی ہدایت کی گئی، سلمان خان نے لکھا کہ’’ محنت کرو صحیح دِشا میں، انہی پر وہ مہربان، اور بنائے گا اُنہی کو  اُن کے ہنر کا پہلوان‘‘۔

واضح رہے کہ سلمان خان تین سنگین بیماریوں کا شکار ہیں، ان میں ٹریجمنل نیورالجیا، برین انیورزم اور اے وی مالفارمیشن ہے۔

ٹریجمنل نیورالجیا ایک دائمی اعصابی بیماری ہے، اس میں مریض کے چہرے میں شدید درد کے جھٹکے محسوس ہوتے ہیں، جبکہ برین انیورزم دماغ میں کسی خون کی نالی کے کمزور ہونے کی وجہ سے پیدا ہونے والا ابھار ہوتا ہے، جسے ’’ہیمرجک اسٹروک‘‘ کہتے ہیں۔ 

سلمان خان کی بیان کردہ تیسری بیماری اے وی مالفارمیشن ایک نایاب بیماری ہے جس میں دماغ یا ریڑھ کی ہڈی میں شریانیں اور رگیں غیر معمولی انداز میں جڑ کر الجھ جاتی ہیں۔ اس بیماری کے باعث خون کے معمول کا بہاؤ متاثر ہوتا ہے اور بیہوشی، جھنجھناہٹ کا احساس، سر درد یا دماغی خلل جیسی سنگین طبی پیچیدگیوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔