ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بھارتی کرکٹرشبھمن گل نے کوہلی، روہت شرما، ٹنڈولکر کا ریکارڈ توڑ دیا

بھارتی کرکٹرشبھمن گل نے کوہلی، روہت شرما، ٹنڈولکر کا ریکارڈ توڑ دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:ایجبسٹن ٹیسٹ میں شبھمن گل نے نہ صرف انگلینڈ کے خلاف 269 رنز کی شاندار اننگز کھیلی بلکہ بھارتی کرکٹ کی تاریخ میں اپنا نام سنہری حروف میں درج کرا لیا۔ ان کی یہ اننگز کئی ریکارڈز کے لیے سنگ میل ثابت ہوئی، جن میں سنیل گواسکر، ورات کوہلی، سچن ٹنڈولکر، اظہرالدین اور روہت شرما جیسے بڑے ناموں کے سنگم پر وہ اب بطور نئی روشنی ابھرے ہیں۔

شبھمن گل نے سنیل گواسکر کے 1979 میں دی اوول پر بنائے گئے 221 رنز کے ریکارڈ کو پیچھے چھوڑ دیا اور اب وہ انگلینڈ میں کسی بھی بھارتی بلے باز کی سب سے بڑی ٹیسٹ اننگز (269) کے مالک بن گئے ہیں۔

شبھمن گل کی 269 رنز کی اننگز نے ویرات کوہلی کا WTC میں سب سے زیادہ اسکور کا ریکارڈ بھی توڑ دیا، اور بھارت کی مہم کو نئی بلندیوں تک پہنچایا۔

شبھمن گل اب سچن ٹنڈولکر، سہواگ، روہت شرما اور ورات کوہلی کے ساتھ اُس نایاب فہرست میں شامل ہو گئے ہیں جنہوں نے ٹیسٹ اور ون ڈے دونوں فارمیٹس میں ڈبل سینچری اسکور کی۔

شبھمن گل، ویرات کوہلی کے بعد دوسرے بھارتی کپتان ہیں جنہوں نے بیرون ملک ٹیسٹ میچ میں ڈبل سینچری بنائی، جو ان کی عالمی کرکٹ میں مضبوط موجودگی کا ثبوت ہے،25 سال اور 298 دن کی عمر میں گل، نواب پٹودی کے بعد سب سے کم عمر بھارتی کپتان بن گئے ہیں جنہوں نے یہ کارنامہ سرانجام دیا۔

شبھمن گل اُن 7 ٹیسٹ کھلاڑیوں میں شامل ہو گئے ہیں جنہوں نے اپنے پہلے 2 میچوں میں سینچری بنائی، اس فہرست میں ویرات کوہلی اور سنیل گواسکر جیسے نام شامل ہیں۔

شبھمن گل نے سیریز کے دونوں میچوں میں سینچری اسکور کی، اور اس طرح وہ وجے ہزاری اور محمد اظہرالدین کے بعد تیسرے بھارتی کپتان بن گئے جنہوں نے انگلینڈ کے خلاف یہ اعزاز حاصل کیا۔