ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاکستان نے ایشین یوتھ گرلز نیٹ بال چیمپئن شپ کا فائنل جیت لیا

پاکستان نے ایشین یوتھ گرلز نیٹ بال چیمپئن شپ کا فائنل جیت لیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:پاکستان نے جنوبی کوریا میں جاری ایشین یوتھ گرلز نیٹ بال چیمپئن شپ کی پلیٹ ڈویژن کپ کا فائنل جیت لیا۔

پاکستان نے فائنل میں مالدیپ کے خلاف 35 کے مقابلے میں 60 گولز سے کامیابی حاصل کی۔

پاکستان نے فائنل سمیت مسلسل سات میچز میں کامیابی حاصل کی اور فائنل میں مالدیپ کو کسی کوارٹر میں برتری نہ لینے دی۔

ایشین یوتھ گرلز نیٹ بال چیمپئن شپ گیارہ ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا  اور انہیں دو گروپس میں تقسیم کیا گیا تھا،گروپ اے کو گولڈ کپ ڈویژن کا درجہ دیا گیا۔

گروپ-اے؛ ملائیشیا، سنگاپور، سری لنکا، ہانگ کانگ اور بھارت جب کہ گروپ بی؛ چائنیز تائپے، جاپان، کوریا، پاکستان، مالدیپ اور سعودی عرب کی ٹیمیں شامل تھیں۔

واضح رہے کہ پاکستان چیمپئن شپ کے پلیٹ ڈویژن کپ میں ناقابل شکست رہا۔