ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور؛ شیر کا حملہ، جوہر ٹاؤن پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کر لیا

لاہور؛ شیر کا حملہ، جوہر ٹاؤن پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کر لیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

فاران یامین:جوہر ٹاؤن کے علاقے میں شیر کے حملہ کا معاملہ، پولیس نے زخمی بچہ ازہان کے والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا،شیر کے حملہ میں 3 افراد زخمی ہوئے، زخمیوں 2 بچے اور خاتون شامل ہیں۔

جوہر ٹاؤن پولیس کی جانب سے واقعہ کا مقدمہ درج کر لیا گیا،جوہر ٹاون کے علاقہ میں ملک اعظم اور اس کے بیٹے بہرام نے شیر پال رکھا تھا،ایف آئی آر کے متن میں لکھا گیا ہے کہ شیر گزشتہ رات 9 بج کر 15 منٹ پر ڈیرہ کی دیوار پھلانگ کر گلی میں کود گیا،شیر نے گلی میں موجود 5 سالہ ازہان پر حملہ آور ہوا،شیر کو دیکھ کر گلی میں موجود افراد نے شور شرابہ کیا تو شیر نے 7 سالہ زوہا اور 30 سالہ ثمینہ پر بھی حملہ کر دیا۔

قریب کھڑے ملک شانی اور ملک ناظم شیر کا بچوں اور خاتون پر حملہ دیکھ کر خوش ہوتے رہے،ملک شانی اور ملک ناظم نے حملہ آور شیر نے خاتون اور دونوں بچوں کو بچانے کے لئے کوئی اقدام نہ کیا،حملہ آور شیر دوبارہ دیوار پھلانگ کر ڈیرہ میں خود ہی داخل ہوگیا۔

ملک ناظم اور ملک شانی واقعہ کے بعد شیر کے ہمراہ موقع سے فرار ہوگئے،پولیس نے 4 گھنٹہ 15 منٹ تاخیر سے رات ڈیڑھ بجے مقدمہ درج کیا۔

ایف آئی آر متن کے مطابق مقدمہ میں ملک شانی اور ملک نظام کو نامزد کیاگیا ہے،شیر حملہ کا مقدمہ زخمی ازہان کے والد قیصر باجوہ کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے۔

شیر حملہ کا واقعہ شاہ دی کھوئی کے علاقہ میں پیش آیا تھا،پولیس مقدمہ میں نامزد کسی ملزم کو تاحال گرفتار نہیں کر سکی ہے۔

وائلڈ لائف شیر کو بھی برآمد کرنے میں کامیاب نہ ہو سکی ہے،مقدمہ میں اقدام قتل، شیر کو قابو نہ رکھنے اور وائلڈ لائف ایکٹ کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔