ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ہنگو ; چوک پوسٹ کے قریب دھماکہ، 2 راہگیر  شدید  زخمی

ہنگو ; چوک پوسٹ کے قریب دھماکہ، 2 راہگیر  شدید  زخمی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : خیبرپختونخوا کے علاقے  ہنگو کے غلمینہ چیک پوسٹ کے قریب دھماکہ، 2 راہگیر  شدید  زخمی ہوگئے۔

اطلاعات کے مطابق خیبرپختونخوا کے علاقے  ہنگو میں   غلمینہ  چیک پوسٹ   کے  قریب   زور دار دھماکہ ہوا ہے ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ  بارودی  مواد  کا  دھماکہ ہوا ہے جس  میں  دو  راہگیر بھی  زخمی ہوئے ہیں ۔

ڈی پی او ہنگو نے کہا ہے کہ چیک پوسٹ  کے  قریب  بارودی  دھماکے   کے  بعد  سرچ  آپریشن جاری ہے جبکہ دھماکے کی نوعیت کا تعین  بھی کیا جا رہا ہے ،ڈی پی او کا مزید کہنا تھا کہ دھماکے میں ملوث ملزمان کی تلاش بھی  جاری ہے ۔

یاد رہے کہ ہنگو میں ایک عرصے وقتاً فوقتاً دہشتگردی کے واقعات ہورہے ہیں ،محرم الحرام اور دیگر تہوار وں پر تو ان میں شدت آجاتی ہے۔

خیال رہے کہ حکومت پاکستان نے خیبر پختونخوا سمیت دیگر علاقوں میں آپریشن عزم استحکام کرنے کا فیصلہ کیا  جس کا مقصد دہشتگردی کے واقعات کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنا ہے۔